14 اگست: اسلام آباد میں دن کا آغاز31 اور صوبوں میں 21،21 توپوں سے ہوا
اسلام آباد (میڈیا پاکستان): پاکستان کی 70 ویں سالگرہ، دن کا آغاز دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، چاروں صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی، توپوں کی سلامی کے بعد نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے۔
تفصیلات کے مطابق صبح نماز فجر میں پوری قوم نے ملک کی سلامتی، استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
لاہور میں مفکر پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقارتقریب ہوئی، حضوری باغ میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن کو احتسابی عمل کا حصہ بنانا چاہئے، آج ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کیا پایا اور کیا کھویا۔
کراچی میں مزار قائد پر ہونے والی تقریب میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شرکت کی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی کی، دونوں نے تقریب سے خطاب میں قوم کو جشن آزدی پر مبارکباد پیش کی۔
پشاور کے سول سکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔
کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری تھے، تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے۔
یہ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کی جد و جہد کا نتیجہ ہے کہ ہم آج ایک آزاد ملک کی فضا میں سانس لے رہےہیں، ہر پاکستانی خوش ہے اور یہی کہہ رہا ہے، اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان۔
Leave a Reply