23 سالوں سےمودی کو راکھی باندھنے والی پاکستانی خاتون
قمر محسن شیخ نامی اس خاتون کا تعلق ہندوستان سے ہے، تاہم شادی کے بعد وہ پاکستان آ گئی تھیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 23 سال سے بھارتی وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بھاررتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے منہ بولے بھائی ہیں، جنھیں وہ گزشتہ 23 سال سے راکھی باندھ رہی ہیں۔ قمر محسن شیخ نامی اس خاتون کا انڈین میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نریندر بھائی کو گزشتہ بائیس تیئس سال سے راکھی باندھ رہی ہوں، مجھے امید ہے کہ اس بار بھی وہ مجھ سے راکھی بندھوائیں گے۔ مسز شیخ نامی یہ خاتون ہندوستان میں پیدا ہوئیں، تاہم شادی کے بعد انھیں پاکستان آنا پڑا، اس وقت سے وہ یہاں رہائش پذیر ہیں۔
انڈین میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ انھیں اندیشہ تھا کہ شاید وزیر اعظم مودی اپنی مصروفیات کی وجہ سے شاید راکھی نا بندھوا سکیں لیکن دو دن قبل انہوں نے مجھے ٹیلی فون کر کے خود رکشا بندھن کی یاد دہانی کرائی جس سے میں بہت خوش ہوں، اور اب مودی بھائی کو راکھی باندھنے کی تیاری کر رہی ہوں۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سالوں سے جانتی ہیں، اس وقت وہ سنگھ کے کارکن تھے، کام کے سلسلے میں ان سے ملنا جلنا ہوتا رہتا تھا۔ ایسے ہی ایک بار راکھی کے دن وہ ان سے ملیں۔ اور وزیر اعظم مودی سے راکھی باندھنے کی بات کہی تو انہوں نے خوشی سے ہاتھ آگے کر دیا اور میں نے راکھی باندھ دی۔
Leave a Reply