30منٹ میں انتقال10 منٹ میں فرد کا اجراPLRA عوام کو سولیات میسر کرنے میں ناکام ھو گی
لاہور (عدنان بٹ سے)30منٹ میں انتقال،10منٹ میں فرد اور 14دن میں رجسٹرری کی پاسنگ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تیز ترین سروس مہیا کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی 10سال گزر جانے کے بعد عوام الناس کو فرد کے اجراء اور انتقالات کی تصدیق کے لئے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکا ،بد انتظامی ،مانیٹرنگ کا فقدان اور مخصوص لابی سسٹم کو پروان چڑھانے کی پریکٹس نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی عیاں کر دی،صوبے بھر کے شہری جدید نظام کے ذریعے متعارف کروائی جانے والی تیز ترین سروس سے حاصل ہونے والی خواری اور چکر بازی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی، چیف سیکریٹر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی مبینہ اطلاعات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ نے صوبے بھر میں ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں اندراج کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور محکمہ ریونیو کے تمام انتظامی افسران سمیت صوبے بھر کی عوام کو پریس کانفرنس،اعلیٰ اجلاس کی میٹنگز،کتابچے کے ذریعے بریفنگ دی تھی کہ 14روز کے اندر آن لائن سسٹم کے ذریعے رجسٹری کی پاسنگ کی جائے گی ،30منٹ کے اندر انتقالات کے اندراج ہو ں گے اور شہریوں کی ملکیت کا اندراج کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں محفوظ کئے جانے والے ریونیو ریکارڈ میں شامل ہوجائے گا،جبکہ 10منٹ کے اندر شہریوں کو فرد برائے ملکیت ،مختار عام یا برائے ریکارڈ مہیاکر دی جائے گی ،جو کہ تمام باتیں اور کام دعوؤں کے بر عکس نکلے جس کی تمام تر شکایات محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران سے لے کر سینئر ممبر پنجاب تک بھی جا پہنچی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی سی اور کمشنرزکو سروس سنٹر کی مانیٹرنگ کے اختیارات اور اضافی کام سونپا گیا تاہم اس کے با وجود کام میں عدم دلچسپی، شہریوں کو خوار کرنے کے پالیسی تبدیل نہ ہو سکی ہے ،چند روز پہلے اسی طرح کا واقعہ لاہور میں پیش آیا جب تحصیل ماڈل ٹائون موضع کوٹ نبی بخش والا کے رہائشی کو 20ہزار رشوت وصول کرنے کے 6مہینے تک انتقال کے اندراج کے لئے خوار کیا جاتا رہا اور مختلف حیلوں بہانوں سے اس سے مزید 30ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا اور تاحال مذکورہ شخص انتقال کے اندراج کے لئے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں فٹ بال بنا ہوا ہے۔
Leave a Reply