90 لاکھ کی ریکیوری ،عدالت نے اینٹی کرپشن آفیسر کوسرٹیفکیٹ دینے کی شفارش کر دی
لاہور(شہباز بٹ سے)100ایکٹر اراضی نام کروانے کے عوض93لاکھ رشوت لینے کا الزام، محکمہ اینٹی کرپشن نے ممبر کالونیز کے سابقہ ریڈرکی ایک کروڑ مالیت کی کوٹھی مدی کے نام کروا کر بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ،اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے کم وقت میں کیس کو ختم کرکے مدعی کو انصاف مہیا کروانے پرانوسٹی گیشن آفیسر عمر مقبول کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق مدعی محمد اسلم جو کہ سعودی عرب میں مقیم ہے نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کو درخواست دی تھی کہ ممبر بورڈ آف ریونیو (کالونیز )کے سابق ریڈ ر محمدفرید خان کے خلاف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیا ر کیا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع 100ایکڑ زرعی زمین اپنے نام کروانے کے تقریبا 93لاکھ روپے فرید خان کو دیے تھے ۔مگر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو زمین نام ہوئی اور نہ ہی پیسے واپس کر رہا ہے جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور عدنان ارشد اولکھ معاملے کی انکوائری کے حکم دیا جنہوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر مقبول کو تفشیش سونپی جنہوں ملزم کا تیر ہ دن کا ریمانڈ لے کر تفشیش مکمل کی جس میں ملزم کے سرکاری بینک اکاؤنٹ الائیڈ بینک دی مال برانچ لاہور سے چھ سالہ ریکارڈ لیا جس کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ کا ہونا پایا گیا جس کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ۔اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست قبول نہ کی اور ملزم کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ملزم دوبارہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی جو کہ وہاں سے بھی کینسل ہوگی یہ اپنا نوعیت کا پہلا مقدمہ تھا جس میں آٹھ ماہ جیل میں رہنے کے باوجود درخواست منظور نہ کی گئی جس پر ملزم نے روالپنڈی میں واقع اپنی پراپرٹی جس کی مالیت تقریبا نوے لاکھ روپے تھی مدعی کے نام کرکے اپنی جان چھڑوائی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمرمقبول کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگئیٖڈئیر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا نے تعریف کی جبکہ اینٹی کرپشن عدالت کی طرف سے بھی عمر مقبول کو تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کی گزارش بھی کی گئی ۔
Leave a Reply