علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ایک کروڑ ویوز

لاہور(ایمرا نیوز آن لائن)راک اسٹار علی ظفر کے چند ماہ قبل ریلیز ہونے والے بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ کلاسیکل بلوچی گانا 11 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا جسے راک اسٹار علی ظفر اور بلوچستان کی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے بتایا اور اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

’لیلیٰ او لیلیٰ‘ گانے کی میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کےساتھ ساتھ بلوچستان کے خوبصورت مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔اسی ضمن میں گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ پیغام جاری کیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر بہت حیرت اور خوشی ہوئی ہے کہ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر آج سے اسلام آباد سے کے ٹو تک سائیکلنگ کریں گی

اسلام آباد:آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک …