لاہور: 18 فروری ( ایمرا نیوز) پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو دو نششتوں پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم کے مطابق ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نششتوں پر دونوں جماعتوں کے حصہ میں ایک ایک نششت ہی آتی تھی.
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی نشست پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ٹینکو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارعطااللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی 2 نشستوں پر بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کی ڈاکٹر ذرقا اور ن لیگ کی سعدیہ عباسی کامیاب قرار پائیں۔ سعدیہ عباسی کی کوورنگ امیدوار سائرہ تارڑ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے نہیں آئیں جس پر سعدیہ عباسی کامیاب قراردے دیا گیا.