تازہ ترین خبریں

مسیحی برادری کی طرف سے مسلمانوں کےلیے تیس دن افطار کا انتظام

https://youtu.be/tt4HQYNEnCU

نمائندہ ایمرا نیوز بشری بٹ

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی طرف سے مسلمانوں کےلیے تیس دن افطار کا انتظام کیا جاتا ہے یہ مذہبی ہم آہنگی کی عمدہ مثال ہے۔
یوحنا آباد کے رہائشی راجہ والٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں اس کام کا آغاز کیا. جب پوری دنیا معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھی اس وقت میں ان متاثرہ لوگوں کے لیے ایک وقت کا کھانا لے کر نکلے تھے. کافی لوگوں نے ان کا ساتھ دیا اورکافی اچھا انتظام بھی تھا مگر اس کورونا کی تیسری لہر میں ان کا اپنا فوڈ پوائنٹ بھی بند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تین سے چار دوستوں کی مدد سے مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے افطاری کا سلسلہ شروع کیا ہےاور جب تک خدا نے ہمت دی یہ سلسلہ جاری رہے گا.
ان کا روز کا خرچہ دس 10 سے 15 ہزار ہے ابھی بھی کم پیسوں میں وہ ایک اچھا پیکج دینے کی کوشش کر رہے ہیں آج کے ان کے افطار پیکج میں دو روٹیاں،دال، کھجور اور ڈبل روٹی شامل ہے۔ اس میں وہ کوشش کرتے ہیں کہ پھل اور بیکری کی اشیاء بھی شامل ہو۔ اس پیکج کو وہ تبدیل بھی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کافی جگہ پر فنڈز کے لیے اپیل کی لیکن انہیں کوئی مثبت ردعمل نہیں ملا۔
راجہ والٹر نے کہا اگر میرے ساتھ زیادہ لوگ نہیں بھی ہیں تو میں جتنا بھی کر رہا ہوں اس سے مطمئن ہوں۔ میرے پاس دس ورکرز ہیں ان میں سے دو تین دکانداراور باقی رضاکار ہیں جو اپنے شوق سے بلامعاوضہ کام کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب سے پہلے آ کر جگہ صاف کرتے ہیں اور پھر پیکنگ وغیرہ کرتے ہیں۔ میں یہاں ان لوگوں کے لئے آیا ہوں جو دن بھر محنت کرنے کے بعد بھی بھوکے سوتے ہیں میں ان کے لیے کھانا لے کر آیا ہوں۔ میں خوش ہوں کہ یہ کام کرنے سے خدا کے آگے مجھے فائدہ ضرور ملے گا۔مجھے لوگوں سے بہت سی محبتیں مل رہی ہے مجھے سارا دن لوگوں کے فون آتے رہتے ہیں بہت ساری دعائیں مل رہی ہیں.
انکا مزید کہنا ہے کہ روزے آتے ہیں تو ہم دل سے نفرتیں ختم کرتے ہیں۔ ہمارا دل بھی صاف ہوتا ہے اور ہماری نیت بھی صاف ہوتی ہے۔ لیکن ماہ رمضان میں ہی نہیں بلکہ ہمیں سارا سال ہی ایک دوسرے کو محبت کی نظر سے دیکھنا چاہیے تاکہ ہم پاکستان کے لیے مل جل کر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بار پھر سے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا

لاہور : پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر …