اسلام آباد(ویب ڈیسک)تقریبا زیادہ تر ادارے اپنے اپنے نظم وضبط میںرہ کر کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے دفاترمیں اس حوالے سے ضوابط بنارکھے ہیںجن پرعملدرامدرلازمی ہوتاہے،ایسے ہی وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی۔
پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور اسنیکر پہن سکتی ہیں جبکہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سردیوں میں خوبصورت رنگ اور ڈیزائن کے سوئیٹر، کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔ کلاس میں اساتذہ ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔
ٹیگزاسلام آباد ایمرانیوز ٹی شرٹ جینزپہننے پرپابندی شلوار قمیض وفاقی نظامت تعلیمات
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …