لاہور(پ.ر) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے گلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے شاندار منصوبے مخبتین ہائٹس کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام اور مخبتین ہائٹس کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت زمین ڈاٹ کام کو مخبتین ہائٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت کے خصوصی حقوق تفویض کئے گئے ہیں۔ جبکہ کسی اور مارکیٹنگ یا سیلز کے ادارے یا فرد کو اس کی فروخت کے بالواسطہ یا بلا واسطہ اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔
گلبرگ تھری لاہور کی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہونے والا مخبتین ہائٹس بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کے علاوہ دس فلورز پر مبنی ایک لگژری منصوبہ ہو گا۔ جس میں کمرشل آؤٹ لیٹس اور لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ لاہور میں سرمایہ کار اب کثیرالمنزلہ عمارتوں میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو چکے ہیں ، ایسے وقت میں گلبرگ کی شاندار لوکیشن پر تعمیر ہونے والا منصوبہ مخبتین ہائٹس اپنی منفرد سہولیات اور جدید طرز تعمیر کی بدولت جلد صارفین کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
مخبتین ہائٹس کے ڈائریکٹر محمد ارسم زبیر کا کہناتھا کہ مخبتین ہائٹس میں تعمیر کئے جانے والے لگژری اپارٹمنٹس اور کمرشل آؤٹ لیٹس اپنی جدید طرز تعمیر اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی بدولت اپنی مثال آپ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایل ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہے۔
ٹیگزایمرانیوز زمین ڈاٹ کام سیلز کثیرالمنزلہ عمارت لگژری اپارٹمنٹ مارکیٹنگ محمدارسم زبیر مخبتین ہائٹس
یہ بھی پڑھیں
امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی، روپیہ مزید تگڑا
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، پاکستانی روپے کی قدر میں …