سان فرانسسكو(ویب ڈیسک) اس وقت دنیا میں سوشل میڈیا کا دور ہے.دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو سوشل میڈیا استعمال نہ کرتا ہو.مختلف ایپس اس وقت کام کر رہی ہیں مگر جہاں اس کے بے شمارفوائد ہیں وہیں نقصانات بھی موجود ہیں .اسی سلسلے میں ایک سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی ایپ ’انسٹاگرام‘ نوعمر لڑکیوں کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے ۔ انسٹاگرام نے اگرچہ اس کا حل بھی نکالنے کا کہا ہے .ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رحجان کو کم کرنے اور صارفین کو ظاہری جسمانی کیفیات پر متوجہ ہونے کی حوصلہ شکنی کرے گا۔
چند روز قبل ایک غیر ملکی جریدے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا ہے پچھلے 3 برس سے فیس بک کے ماہرین انسٹاگرام خریدنے کے بعد اس پر تحقیق کررہے تھے۔ جس کے بعد خلاصہ یہ ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ کم عمر اوربالخصوص کمسن لڑکیوں پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔ یہاں تک کہ یہ پلیٹ فارم لڑکیوں کو دماغی و نفسیاتی مریض بنارہا ہے۔
فیس بک کے مطابق وہ اس مسئلے کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کریں گے اور کمپنی پوری مدد بھی فراہم کریں گے۔
ٹیگزانسٹاگرام ایمرا سپورٹس ایمرا نیوز سوشل میڈیا فیس بک
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …