نیو یارک (ویب ڈیسک)دنیا میں کئی پرندے ہر سال ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے ہیں .ہجرت کے دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس میں بعض اوقات پرندوں کی موت ہو جاتی ہے.اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں 300 پرندے ہجرت کے دوران ٹاورز سے ٹکرا کر موت کا شکار نظر آئے. تفصیلات کے مطابق نیو یارک سٹی میں سیکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے بڑے بڑے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد موت کا شکار ہو گئے۔نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے کے رضاکار نے ایسے پرندوں کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر تقریبا 300 مردہ پرندے پڑے نظر آئے.۔یں پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اس فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ موسم بہار اور خزاں میں سب سے زیادہ مہاجر پرندوں کی اموات ہوتی ہیں۔انہوں نے موت کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پرندوں پر رات کی روشنی کے اثرات کافی مضبوط ہوتے ہیں۔لہذٰا ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں کے مالکان رات کے وقت لائٹس کو مدھم رکھیں اور اور نان ریفلیکٹنگ گلاس(non reflecting glasses) لگائیں تاکہ پرندوں کی زندگی کو پچایا جا سکے۔
ٹیگزایمرا سپورٹس ایمرا نیوز پرندے نیو یارک ہجرت ورلڈ ٹریڈ سینٹر
یہ بھی پڑھیں
چین، بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کے لیے سبسڈی کی فراہمی
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …