یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد کا قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہِ
لاہور (پ۔ر)یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں معروف موٹیویشنر سپیکر سید قاسم علی شاہ سے ملاقات کی۔ چیئرمین یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم برہان الدین نےوفدکی قیادت کی۔ سیکرٹری جنرل رضا محمد نے عہدیداروں کا تعارف کرایا، سینئر نائب صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم مناظر علی نے قاسم علی شاہ کو فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین احتشام الرحمان،نائب صدر عرفان ریاض،فنانس سیکرٹری محمد احمد خالد، جوائنٹ سیکرٹری عمران علی،ایڈوائزر طاہر امین بھٹی،اینکر پرسن محمد موسیٰ، سید ذیشان الحسن گیلانی،محی الدین،نوید احمد، عمران علی،رضوان احمد سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،قاسم علی شاہ نے فاؤنڈیشن کی خدمات سے آگاہ کیا جسے وفد نے سراہا۔
وفدسے گفتگو کرتے ہوئے سیدقاسم علی شاہ نے کہاکہ اصلاح معاشرہ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے،سسٹم ٹھیک کرنے میں وقت لگتاہے یہ صرف ایک دم ٹھیک نہیںہوجاتاہے اور اسے ٹھیک کرنے میں معاشرے کے تمام افراد کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوتاہے،کوئی ایک فرد اکیلے اپنی سطح پر تو بہتری لاسکتا ہے مگر جب پورے معاشرے کی بات کی جاتی ہے تو پھراسے بدلنے کے لیے بھی اجتماعی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے..
سید برہان الدین،مناظرعلی،رضامحمد،احتشام الرحمان اورطاہرامین بھٹی نے سیدقاسم علی شاہ سے مختلف سوالات بھی کیے اور ان سے پوچھا کہ کامیابی کے لیے کیا کرنا ضروری ہےجس پر موٹیویشنرسپیکرقاسم علی شاہ نے کامیابی کے گر بھی بتائے،انہوںنے کہاکہ اس کے لیے محنت کرنے سے قبل اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اولین ہے،جب انسان توکل علی اللہ کرکے میدان عمل میںقدم رکھتاہے تو پھر کامیابی قدم ضروری چومتی ہے،سیدقاسم علی شاہ نے سینئرصحافیوں کی فاونڈیشن امد پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ جب چاہیں یہاں آئیں،یہاں ہرقسم کی رہنمائی فراہم کرنے کی بھرپورکوشش کی جاتی ہے…