صفحہ اول / بزنس / درآمدی ڈالر کی دائیگیوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

درآمدی ڈالر کی دائیگیوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدی ڈالر ادائیگیوں کی نگرانی پر سختی بڑھا دی گئی ہے.مرکزی بینک کی طرف سے کمرشل بینکوں کو احکامات جاری ہوئےہیں کہ جس میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد درآمدی ادائیگی کی تفصیلات اسٹیٹ بینک کو جمع کروانی ہوں گی۔اس سے قبل کمرشل بینک 10 لاکھ ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی درآمدی ادائیگی کی تفصیلات مرکزی بینک کو جمع کروانا ضروری تھا۔اس کے علاوہ مرکزی بینک نے بینکوں کو 5 روز میں کی جانے والی درآمدی ادائیگیوں کی تفصیلات جمع کروانے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سےوسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو …