کرکٹ سیریزکا دورہ منسوخ ، برطانوی وزیراعظم برہم
برطانیہ(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کرنے پرغصے کا اظہار کیا ہے.تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے مرد و خواتین ٹیموں کو بھیجنے سے انکار پرای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی اخبار ‘دی ٹائمز’ کے مطابق برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کی منسوخی کے اعلان سے پہلے انگلش کرکٹ بورڈ، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلیٰ حکام، دفتر خارجہ اور محکمہ ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ دورے کو شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔مگر درخواستوں کو نظر انداز کر کے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورے کو منسوخ کرنے پر وزرا بہت برہم ہیں.