صفحہ اول / شوبز / مشکل حل،اجازت مل گئی

مشکل حل،اجازت مل گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سی اے اے نے عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

سی اے اے نے پاکستان کے سینئر اداکار عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ایمبولینس پاکستان آنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔ جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔
سی اے اے کے مطابق عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کی امریکا کے لیے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عائشہ اکرام کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) مینار پاکستان واقعے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر …