صفحہ اول / pin-post / آسام فائرنگ:بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاج ریکارڈ

آسام فائرنگ:بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارت میں مقیم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں.بھارت میں موجود مسلمانوں پر بھارتی حکومت نے تشدد کیا اور کئی گھر مسمار کر دیئے.جس کے بعد پاکستان نے مسلمانوں پر حالیہ تشدد اور ان کی وحشیانہ بے دخلی سے متعلق معاملے کے خلاف بھارت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کردیا ہے۔
ٹوئٹر پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس نے مسلمان باشندوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا. پولیس کے ہمراہ ایک کیمرہ مین اس کی لاش کو لاتیں مار اور اس پر کود رہا تھا۔اس کے علاوہ ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ پولیس والے درختوں کے پیچھے سے ہی مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔
اس واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے. دفتر خارجہ کی جانب سے جو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اس میں کہا گیا کہ اڑی میں نام نہاد ‘انسداد دراندازی’ آپریشن بھارت کا جھوٹا آپریشن ہے جس کے بارے میں پاکستان دنیا کو خبردار کرتا رہا ہے، یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک پرانی بھارتی چال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جمائما خان نے پاکستان چھوڑںے کی وجہ بتادی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان …