اسلام آباد (ویب ڈیسک)صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کودنیا کے سامنے لے آئی ہے .پنڈورا پیپرز کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی 5نمبر پر ہیں۔اس سکینڈل میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں . سکینڈل کی فہرست میں700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم نے پاناما پیپرز کے بعد اب اس سے بھی بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب کیا ہے. جس کا نام ’’پنڈورا پیپرز‘‘ رکھا گیا ہے۔ اتوار کی رات ساڑھے 9 بجے آئی سی آئی جے نے اس حوالے سے پیپرز جاری کئے جن پر 117 ممالک سے تعلق رکھنے والے 600 صحافیوں نے 2 سال تک محنت کی ہے۔
ان پیپرز کے مطابق 700 پاکستانی باشندے بھی اس مالیاتی اسکینڈل میں شامل ہیں ۔ اس مالیاتی سکینڈل میں شامل نمایاں ناموں میں وزیر خزانہ شوکت ترین، سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار، راجہ نادر پرویز، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، سابق معاون خصوصی وزیراعظم وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی ہے۔
پیپرز کے مطابق ابراج گروپ کے سی ای او عارف نقوی، ایگزٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت متعدد بینکار اور ریٹائرڈ فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصرت نعیم اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے، کرنل (ر) راجہ نادر پرویز، جنرل (ر) خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ کی بھی آف شور کمپنیاں کے مالک نکلے ہیں.
ٹیگزایمرا سپورٹس ایمرا نیوز پینڈورا پیپرز سیاسی پارٹیاں سینیٹر فیصل واوڈا وزیر خزانہ شوکت ترین
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …