صفحہ اول / تازہ ترین / خاتون نے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

خاتون نے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

ساہیوال (ویب ڈیسک) خاتون نے اپنے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا.تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں 3 روز قبل 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تحقیقات شروع کی اور 2 خواتین اور ان کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نور فاطمہ کو صائقہ نامی خاتون نے قتل کیا، صائقہ اور نور فاطمہ کا باپ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ صائقہ 4 سالہ معصوم نور فاطمہ کو اپنی محبت کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی تھی لہذٰا 3 روز قبل وہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تو اس نے موقع جان کر اس کا گلہ گھونٹ کر ماردیا۔ بعد ازاں بچی کی لاش کو ایک خالی جگہ پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سےوسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو …