صفحہ اول / جرائم / پوتی نے منہ پر تکیہ رکھ کر 77 سالہ دادا کو قتل کر دیا

پوتی نے منہ پر تکیہ رکھ کر 77 سالہ دادا کو قتل کر دیا

لودھراں ( ویب ڈیسک) لودھراں میں پوتی نے اپنے 77 سالہ دادا کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا ، پولیس نے ملزمہ کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لودھراں میں رابعہ بی بی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے دادا کے دو لاکھ روپے لوٹے ، ڈکیتی مزاحمت پر 77 سالہ بزرگ نے واویلا کرنے کی کوشش کی جس پر رابعہ نے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے دادا کے منہ پر تکیہ رکھ دیا جس کے باعث دم گھٹنے سے بزرگ کی موت واقع ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق شک گزرنے پر خاتون کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا کہ دونوں میاں بیوی نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شور مچانے پر دادا کو قتل کیا۔مقتول کے بیٹے مظہر شاہ نے پولیس کو بتایا کہ خاتون اور اس کے شوہر نے مقتول کی تدفین کا انتظام کیا اور آخری رسومات بھی پیش کیں ، واضح رہے کہ قتل کی واردات قریب 40 روز پہلے ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

جہیز واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولیس نے عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے …