نیو جرسی (ویب ڈیسک)دنیابھرمیں نسل پرستی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں .ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے.امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتار دیا جس سے وہ طالبہ خوف زدہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں 7 سالہ سمعیہ معمول کے مطابق نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔
سمعیہ کی والدہ نے میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا دنیا اور رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔
سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کی ہے.
امریکی سکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتار دیا