صفحہ اول / pin-post / بھارتی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

بھارتی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے علاوہ ازیں فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدوکوب بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جمائما خان نے پاکستان چھوڑںے کی وجہ بتادی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان …