صفحہ اول / بزنس / سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی مندی کا شکار

سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی مندی کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران 634 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار مشکل صورتحال میں رہے، مندی کے سبب 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43ہزار195 کی سطح پر گر گیا۔گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 647.89 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی جبکہ انڈیکس 43829.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 8 کروڑ 87 لاکھ 83 ہزار 259 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سےوسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو …