صفحہ اول / pin-post / نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، آرمی چیف اوروزیر اعظم میں مشاورت مکمل

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، آرمی چیف اوروزیر اعظم میں مشاورت مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے.تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بڑا کیس بن گیا،،، نورا فتیحی طلب

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو 200 کروڑ کے فراڈ …