صفحہ اول / pin-post / بھارتی سیاستدان نے شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں آ واز اٹھا دی

بھارتی سیاستدان نے شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں آ واز اٹھا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ آریان خان کو اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے۔منشیات کیس میں گرفتار آریان کے حق میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی اداکار آواز اٹھا رہے ہیں انہی میں سے ایک سینئر اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے.انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آریان خان کو شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ لوگ شاہ رخ خان کےلیے متحد ہونے میں وقت لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کنگ خان اپنی جنگ خود لڑیں۔
شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ کوئی بھی سامنے نہیں آنا چاہتا۔ ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ یہ دوسرے شخص کا معاملہ ہے اور وہ خود ہی معاملے سے نمٹے۔ یہ انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا ایک گروپ ہے۔و شتروگھن سنہا نے کہا ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان کا مذہب ان کے راستے میں آرہا ہے، لیکن کچھ لوگوں نے اب اس موضوع کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جوکہ بالکل ٹھیک نہیں ۔کوئی بھی شخص جو ہندوستانی ہے وہ ہندوستان کا بیٹا ہے اور ہمارے آئین کے مطابق سب برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جمائما خان نے پاکستان چھوڑںے کی وجہ بتادی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان …