صفحہ اول / pin-post / اہم تقرریاں جادو ٹونے سے ہوتی ہیں،مریم نواز کا وزیراعظم پر الزام

اہم تقرریاں جادو ٹونے سے ہوتی ہیں،مریم نواز کا وزیراعظم پر الزام

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں۔مریم نواز نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکی .انہوں نے کہا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے میں اس ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں، اس شخص کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہیے اوراس کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں۔
مریم نواز نے وزیراعظم کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں،جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بڑا کیس بن گیا،،، نورا فتیحی طلب

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو 200 کروڑ کے فراڈ …