صفحہ اول / پاکستان / ائیر چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا معائنہ

ائیر چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا معائنہ

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا جائزہ لیا۔ پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ ان مشقوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ کو بطور مبصر مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان فضائی مشقوں کا مقصد عسکری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے۔ علاؤہ ازیں مشقوں میں شریک فضائی افواج کے مابین حقیقت پر مبنی مربوط ماحول اور عملی آپریشنل منظر نامے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا بھی ان مشقوں کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ”ایسز میٹ مشقیں اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان فضائی مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں، خواہ وہ دہشتگردی کے خلاف ہوں یا فضائی معرکوں پر مبنی ہوں، کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے مابین شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر قابل ستائش ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے۔

مشترکہ فضائی مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ میں پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ عناصر شرکت کر رہے ہیں۔ خطے میں بدلتے ہوئے حالات اور سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاک فضائیہ دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی آپریشنل مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی رہتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

پہلی بیوی سے تنگ دوسری شادی کرتا ہے، ہمارے گھر میں سکون ہے، کیپٹن (ر)صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی …