صفحہ اول / pin-post / پٹرول پمپس مالکان کے مطالبات ناجائز، تسلیم نہیں کریں گے، حماداظہر

پٹرول پمپس مالکان کے مطالبات ناجائز، تسلیم نہیں کریں گے، حماداظہر

وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ایک بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کردی ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے مگر پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کریں اورفیصلے پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

میک اپ پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ، سینیٹر شیری رحمان کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس سے سینیٹر شیری رحمان واک آؤٹ کرگئیں۔ …