صفحہ اول / pin-post / جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، الیکشن کمیشن کا حکومت کو فنڈز جاری کرنے کیلئے خط

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، الیکشن کمیشن کا حکومت کو فنڈز جاری کرنے کیلئے خط

آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن 8لاکھ سے زائد ای وی ایم خریدے گا، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی اسٹوریج کیلئے 3ایکڑ زمین درکار ہوگی، الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اقدامات کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کو ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کیلئے عمارت درکار ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت پارلیمانی امور پلاننگ کمیشن نے عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے، ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے فنڈز میں تاخیر سے پہلے ہی وقت کا ضیاع ہوچکا ہے، پلاننگ کمیشن سیکٹر ایچ 11 میں عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس عمارت کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، ویئر ہاؤس بر وقت تعمیر نہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر حکومت کسی سرکاری عمارت میں جگہ مختص کرے۔
الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور سے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم سٹوریج کے لئے حکومت کو کوہسار بلاک میں 2فلور مختص کرنے کی تجویز دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا شمیم کا نام ابھی پی این ایل آئی پر ڈالا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا نام ابھی پی این ایل آئی …