فضائی آلودگی، لاہور 396 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین قرار
پاکستان کے مختلف شہر فضائی آلودگی کے زیراثر، لاہور کو 396 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین قرار دے دیا گیا،
پنجاب میں فضائی آلودگی نے سانس لینا بھی مشکل بنا دیا۔ آنکھیں چندھیا دیں۔ فضائی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور 396اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔ فیصل آباد میں فضائی آلودگی کی شرح 379 جبکہ بہاولپور میں 376 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 333ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں بذریعہ موبائل وین ایئرکوالٹی انڈیکس 348 رہا۔ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 225، رحیم یار خان میں 147 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی سطح 248 تک جا پہنچی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی اور کیمیکل فیکٹریاں سموگ کا باعث بن رہیں۔