یوریا کی رواں سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 34لاکھ ٹن پیداوار ہوئی، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسرو بختیار کہتے ہیں عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں یوریا سستی فروخت کر رہے ہیں، یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومت کی بروقت کارروائی سے ایک ہی ہفتے میں یوریا کی فی بوری قیمت 400روپے کم ہوئی ہے۔
وزرات صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت یوریا پیداوار و فراہمی پر ہونے والے اجلاس میں دسمبر کے لیے یوریا کی پیداوار اور موجودہ اسٹاک پوزیشن پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام بھی شریک ہوئے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کی فی بوری قیمت 1768طے کی گئی جب کہ عالمی منڈی میں 10ہزار فی بوری یوریا فروخت ہو رہی ہے تاہم کچھ عناصر نے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ حکومت یوریا کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، کسانوں کے لیے طے شدہ قیمت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
وفاقی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آبا د: وفاقی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی …