چھٹا سیکرٹری خزانہ بھی تبدیل، حامد یعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن تعینات
حکومت نے چھٹا سیکرٹری خزانہ تبدیل کرکے یوسف خان کی جگہ گریڈ 21کے افسر حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن تعینات کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقی پانے والے افسروں کے نوٹیفکیشن کا اجرا شروع کردیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 7، سیکرٹریٹ گروپ کے 5 اور کسٹم گروپ کے 7افسروں کو گریڈ 21میں ترقی دی گئی ہے اور ترقی پانے والوں میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکرٹری خزانہ یوسف خان سمیت تین سیکرٹریز کو تبدیل کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21میں ترقی پانے والوں میں فلائٹ لیفٹیننٹ ( ریٹائرڈ) افتخار علی ساہو، زاہد علی عباسی، فواد حسین ربانی، محمد حسن اقبال، کیپٹن (ریٹائرڈ) اسد اللہ خان، علی طاہر، حسن رضا سعید، سبینہ قریشی ، علی اصغر ، ڈاکٹر طاہر نور اور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر شامل ہیں۔
کسٹم گروپ کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسروں میں اصغر خان، محمد صادق، عبدالقادر میمن، آصف سعید، علی رضا، عمران مہمند اور سعید جدون شامل ہیں۔
گریڈ 21کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن عبد العزیز عقیلی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن یوسف خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21کے افسر حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچاج فنانس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت میں 6 سیکرٹری خزانہ تبدیل ہوچکے ہیں جن میں عارف خان، یونس ڈٖھاگا، نوید کامران بلوچ، کامران علی افضل اور یوسف خان شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سیکرٹری خزانہ عارف خان اور یونس ڈھاگا تبدیل ہوئے، پھر نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکرٹری خزانہ رہے، پھر حامد شیخ کو آزمایا گیا ، آخر یوسف خان کو لگایا گیا اور اب انہیں بھی ہٹایا گیا۔