ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈکلیئر کر دی، بابراعظم، اظہرعلی، رضوان اور فوا د عالم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7کھلاڑی صرف 71رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے 6 وکٹیں ساجد علی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔
بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کو ساجد خان نے آؤٹ کیا جبکہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔
میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، ساجد علی کی 6 وکٹیں