صفحہ اول / pin-post / تاریخ رقم، پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کے پانچویں روز 13وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

تاریخ رقم، پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کے پانچویں روز 13وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔
میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔ آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل …