صفحہ اول / انٹرنیشنل / طالبان کے دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں 40 فیصد کمی

طالبان کے دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں 40 فیصد کمی

افغانستان میں طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے چار ماہ مکمل ہونے کو ہیں اور اس دوران عالمی سطح پر افغان حکومت کے تعلقات استوار ہوئے اور نہ تجارتی روابط بحال ہوئے جبکہ طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات 40فیصد کم ہو گئی ہے۔
ایڈیشنل کسٹم کلکٹر محمد طیب کا کہنا ہے کہ افغانستان کا بینکنگ نظام مکمل طورپر فلاپ ہے، ٹی ٹی نہیں ہوتی اور شہریوں کی قوت خرید بھی کمزور ہو گئی ہے۔
پاکستان نے طالبان حکومت کے 15اگست سے لیکر15 نومبر تک طور خم، چمن، غلام خان اور خرلاچی کے راستے 27702ملین روپے مالیت کی اشیاء افغانستان کو برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی دوران برآمدات کی مجموعی مالیت 46602 ملین روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان میں استحکام ہمارامقصد،دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے،فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے، آج …