گل بائی شیر شاہ پراچہ چوک پر دھماکے میں پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکے میں بنک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا، دھماکے سے نجی بنک کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ دو منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت میں بنک اور دیگر دفاتر بھی موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے کے نیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی۔ دھماکے کے وقت بنک میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا۔
کراچی، گل بائی شیرشاہ پراچہ چوک میں دھماکا، 14افراد جاں بحق