صفحہ اول / انٹرنیشنل / ایشوریا رائے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی طلب

ایشوریا رائے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی طلب

سابقہ مس ورلڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو پانامہ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں تاہم اداکارہ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کو 9نومبر 2021کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15دن میں ہی جواب جمع کروانا تھا جبکہ ایشوریا نے جواب جمع کروانے کے لیے دو بار اضافی وقت مانگا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002(پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کابینہ کمیٹی کے برطانیہ کیساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے

وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی …