صفحہ اول / پاکستان / پاکستانی اداکار اسدبٹ ترک اداکارہ اسرا بلگیج کے ساتھ پراجیکٹ میں مصروف

پاکستانی اداکار اسدبٹ ترک اداکارہ اسرا بلگیج کے ساتھ پراجیکٹ میں مصروف

پاکستانی اداکار ارسلان اسد بٹ ترک اداکارہ اسرا بلگیج کے ہمراہ جلد ہی ایک پراجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔
اسلامی فتوحات پر مبنی معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں اسرا بلگیج نے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا تھا جسے پاکستان میں مقبولیت حاصل ہوئی۔
تاہم اب اداکار ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ دونوں ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر سیٹ پر لی گئی تھی۔
ارسلان بٹ نے ترک اداکارہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، یہ ایک شائستہ مزاج خاتون ہیں جن کی کمپنی میں سیٹ پر کافی محظوظ ہوا۔
انہوں نے اسرا کو مینشن کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کے پاکستان آنے کا انتظار رہے گا، پاکستانی کھانے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ارسلان بٹ نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی اس پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کریں گے۔
اداکار نے انسٹا اسٹوری پر بھی ایک تصویر شیئر کی جو غالباً پراجیکٹ کی عکسبندی کے دوران لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل …