صفحہ اول / پاکستان / آل راونڈر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باضابطہ اعلان

آل راونڈر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باضابطہ اعلان

آل راونڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا،،
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فخر کیساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں، اپنے کیریئر سے خوش ہوں، آج جس مقام پر ہوں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے ہے لہذا اپنے تمام ساتھی کرکٹرز ، کپتانوں، سپورٹ سٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 18سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں، کیریئر میں کئی اتار چڑھاو کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنماؤں کو بے چین کر دیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے …