صفحہ اول / پاکستان / کراچی، کورنگی سے 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ برآمد

کراچی، کورنگی سے 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، لیاری گینگ وار کے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 کارندے گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے نکلے تھے، اطلاع ملی کہ کچھ مشکوک افراد گاڑی میں دہشگردی کےلئے نکلے ہیں، ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں ابراہیم علی، محمد عمران اور بلال علی عرف بلو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان سے پہلے شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید …