صفحہ اول / پاکستان / قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کی جارحیت جاری ہے
قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی پری وان علاقے میں کی۔ بھارتی فورسز کی کارروائی میں بھارتی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
قبل ازیں بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہو گئے تھے۔ کلگام کےعلاقے حسین پورہ میں بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …