صفحہ اول / پاکستان / پاکستان سپر لیگ،کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد اور واپسی پرسٹرکیں مکمل بند نہیں ہوںگی

پاکستان سپر لیگ،کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد اور واپسی پرسٹرکیں مکمل بند نہیں ہوںگی

پاکستان سپر لیگ کے دیوانوں اور اہل لاہور کیلئے اچھی خبر،کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹرکیں مکمل بند نہیں ہوں گی۔
چیئرمین واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سگنل ٹو سگنل فری ٹریفک روٹ فراہم کیا جائے گا،،آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گئے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آمد کے وقت سٹرکیں مکمل بند کی جائیں گئیں،
پاکستان سپر لیگ سیون سیزن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی، شائقین کرکٹ بک می ڈاٹ کام سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے، درست کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ دیکھانا لازمی ہو گا، ایک شناختی کارڈ پر چھ ٹکٹیں خریدی جا سکیں گی،،کم سے کم ٹکٹ 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی ہے،، وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،، افتتاحی میچ 27جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،،17جنوری تک بک کی جانے والی فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی،، ان میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے،،ٹکٹوں کی ادائیگی ایزی پیسہ، جاز کیش، کریڈٹ کارڈ، این آئی ایف ٹی کے ذریعے کی جاسکے گی،،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو ہاسپٹیالٹی اسٹینڈز کا درجہ دیا گیا ہے، ان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار سے سات ہزار روپے تک مقرر ہے،،،ایونٹ کے 6 ڈبل ہیڈرز کے ایام میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان سے پہلے شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید …