پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر برس پڑے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بیک بینچرز بھی ووٹ لے کر آتے ہیں، کیا ہم صرف یہاں ووٹ دینے آتے ہیں؟
نور عالم خان نے کہا کہ ویسے گناہ گار یہ اگلی تین قطاروں والے ہی ہیں، ڈپٹی سپیکر، آپ ہماری طرف دیکھتے ہی نہیں ہیں، آپ کو یہ تین قطاریں نظر آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں صرف نوشہرہ، صوابی، سوات اور میانوالی ہی ہیں؟ باقی آپ کو نظر نہیں آتا، ہمارے حلقوں میں بجلی آتی ہے، نہ گیس آتی ہے۔ برائے مہربانی گاڑیوں اور جہازوں سے اتریں، عوام کی حالت دیکھیں، اگلی تین قطار والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، پاکستان بچ جائےگا۔
اگلی تین قطار والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، پاکستان بچ جائے گا، ایم این اے نورعالم خان