حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آئیں گے، ان کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے، ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار رشوت کے سودے خود کرتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی ! اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سےنیچےاترو، 22کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں
75 سال بعد اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حنیف عباسی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ …