صفحہ اول / پاکستان / کرونا کا پھیلاؤ، ہر اقدام این سی او سی کی ہدایت سے مشروط ہوگا، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ

کرونا کا پھیلاؤ، ہر اقدام این سی او سی کی ہدایت سے مشروط ہوگا، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی اقدام این سی او سی کی ہدایت سے مشروط کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کل کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن حالات اس وقت قابو میں ہیں، ہم صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سےاموات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کیسز میں اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پرکیا جائے گا اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں سےمتعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں، ملکی معیشت اس قابل نہیں ہے کہ پابندیاں لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل …