صفحہ اول / pin-post / کرونا صورتحال، تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

کرونا صورتحال، تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزرا نے کرونا سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کرونا کی صوتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر بچے سکول نہیں آ سکتے۔ سکولوں میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جاری رہے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …