ملک میں کرونا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وائرس سے مزید 7مریض جاں بحق جبکہ 4ہزار340 مثبت کیس سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کیس مثبت آنے کی شرح 8.71 فیصد رہی، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22.3 فیصد پر آگئی، شہر قائد میں گزشتہ 24گھنٹے میں 2356افراد وائرس کاشکار ہو گئے ہیں،، حیدرآباد میں شرح 10 فیصد ہوگئی،،پنجاب میں مزید اومی کرون کے 49کیسز رپورٹ ہوئے، تعداد 511 ہو گئی،، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 13فیصدتک پہنچ گئی ہے جس کے باعث لاہور میں ایک ہزا ر131مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،،وزیر قانون خیبر پختونخوا فضل شکور خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے تعلیمی ادارے سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا،،گزشتہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد میں 443نئے کیسز سامنے آئے، رپورٹ ہونے والے زیادہ ترکیسزاومی کرون کے ہیں،، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.75فیصد ہے،،ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 10.75رہی جبکہ 3ہزار 843افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،،وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کُل 200 آکسیجن بیڈز اور 128 وینٹیلیٹر کی سہولت موجود ہیں۔ اسلام آباد میں دستیاب وینٹیلیٹر میں سے 16 فیصد وینٹیلیٹر پر مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …