صفحہ اول / pin-post / وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر و وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر و وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان نے ملاقات کی، صوبے میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر پشاور پہنچے، وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان سے ملاقات کی، وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم کوصوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا،وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، وفاقی وزراء پرویز خٹک اور اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …