صفحہ اول / pin-post / حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، فواد چودھری

حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا چاہتے ہیں انتخابی عمل، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں۔ یہ اپوزیشن کے بغیرممکن نہیں تاہم مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کےعلاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو ہی نہیں کرنا چاہتی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے، نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …