صفحہ اول / پاکستان / سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئیں، عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، راناثنااللہ

سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئیں، عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، راناثنااللہ

رانا ثنااللہ کہتے ہیں بیورو کریسی کی ٹرانسفر کے بعد اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نےکہا کہ سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں، اب عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، بیورو کریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے، عمران نیازی کی حکومت نہ ہوتی تو معصوم 23اموات بھی نہ ہوتیں۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سانحہ مری کے بارے میں شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، سیاسی یتیم کا مری شہدا کی توہین پر مبنی بیان افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …