برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے کنزرویٹو کے 6ارکان کا استعفے کا مطالبہ

برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو کے 6ارکان نے وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی وزیراعظم کی اپنی ہی پارٹی میں مخالفت پھیل گئی، 6کنزرویٹوارکان نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی پرانکوائری میں وزیراعظم قصوروارقرارپائے گئے تو اقتدار جاسکتا ہے، بورس جانسن جلد کرونا پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کریں گے، وزیراعظم ایک ہفتے میں کوویڈ پلان بی کے خاتمے کا اعلان کریں گے، بورس جانسن ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کا منصوبہ ختم کردیں گے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ بھی نہیں کرانا پڑے گا تاہم ماسک کے استعمال کے بارے میں کچھ رہنماء اصول برقرار رہ سکتے ہیں، وزیراعظم بورس جانسن جلد ملکی معیشت کی بحالی چاہتے ہیں، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے دوران پابندیاں ختم کرنا خطرناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی خاتون اور ولی عہد اردن کی شادی، 2 روزہ جشن کا آغاز

اردن میں ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی کی سعودی خاتون انجینئر رجوۃ …